رسائی کے لنکس

کیا امریکی اساتذہ پاکستان جاکر تعلیم دے سکتے ہیں؟


کیا امریکی اساتذہ پاکستان جاکر تعلیم دے سکتے ہیں؟
کیا امریکی اساتذہ پاکستان جاکر تعلیم دے سکتے ہیں؟

یو ایس ایڈ اس وقت ان طریقوں پر غور کر رہا ہے جن کے زریعے امریکی اساتذہ کو پاکستا نی اساتذہ کے ساتھ مل کرپاکستان کے طلبا کو ان کے اپنے ملک میں تعلیم دینے کا موقع ملے گا

،ہیلو امریکہ، وائس آف امریکہ اردو کا ہفتہ وار سلسلہ ہے جو پاکستانی اور امریکی عوام کو سوالات اور جوابات کے زریعےایک دوسرے کے بارے میں جاننے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔لگ بھگ ایک سال قبل شروع کیئے جانے والے اس سلسلے کے پہلے مرحلے میں پاکستانیوں کے سوالات اور ان سوالات کے متعلقہ شعبوں سے تعلق رکھنے والے امریکیوں کے جوابات شامل کیئے جاتے ہیں ۔عائیشہ خالد اس سلسلے کی پروڈیوسر ہیں۔

اس ہفتے کے ،ہیلو امریکہ، میں پاکستان کی ایک ٹی وی اینکر پرسن صو فیہ شاہد کا امریکیوں سے پوچھا جانے والا سوال شامل کیا گیا ہے ۔ صوفیہ جاننا چاہتی ہیں کہ کیا وجہ ہے کہ کبھی امریکی اساتذہ کو پاکستان کے تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کے لیئے نہیں بھیجا گیا ؟ صوفیہ کے خیال میں چند پاکستانی طلبا کو امریکی تعلیمی اداروں میں اعلٰی تعلیم کے حصول کے لیئے اسکالر شپز دینے سے بہتر ہوگا کہ امریکی اساتذہ پاکستان آکر تعلیم دیں تاکہ بڑی تعداد میں پاکستانی طلبا ان کی تدریس سے فائدہ اٹھا سکیں ۔

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے یو ایس ایڈ یا یونائیٹد ا سٹیٹس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈیویلپمینٹ کی ایف پاک ٹاسک فورس کے سربراہ جم بیور نے کہا کہ ان کا ادارہ اس وقت ان طریقوں پر غور کر رہا ہے جن کے زریعے امریکی اساتذہ کو پاکستا نی اساتذہ کے ساتھ مل کرپاکستان کے طلبا کو ان کے اپنے ملک میں تعلیم دینے کا موقع ملے گا ۔ان کے مطابق اس تعاون کے لیئے ایسے شعبوں کو انتخاب کیا جائے گا جو پاکستان کی ترقی کے لیے بنیادی اہمئیت رکھتے ہیں جیسے انجینئرنگ ، طب ، توانائی کی انجینئرنگ، مالی مینجمنٹ وغیر ہ ۔

XS
SM
MD
LG