رسائی کے لنکس

'اعلیٰ تربیت یافتہ اساتذہ پاکستان کے مستقبل کیلئے اہم ہیں'


امریکی تعاون سے اساتذہ کے خصوصی ٹریننگ پروگرام کے تحت سندھ بھر سے 107 امیدواروں نے تربیت مکمل کی ہے۔ امریکی حکومت کی جانب سے سندھ میں بنیادی تعلیم کو بہتر بنانے کی کوششییں قابل تعریف ہیں: سیکرٹری تعلیم سندھ

کراچی: امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کی جانب سے سندھ کے اساتذہ کے لئے دو سالہ ’ایسوسی ایٹ ایجوکیشن‘ ڈگری پروگرام کے مکمل ہونے پر کراچی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

یو ایس ایڈ سندھ اور بلوچستان کی ڈپٹی مشن ڈائریکٹر ڈینس ہربول کا کہنا ہے کہ "اعلیٰ تربیت یافتہ اساتذہ پاکستان کے مستقبل کیلئے اہم ہیں۔ پاکستان سمیت سندھ بھر میں ایک نئی نسل کے اساتذہ کی تربیت جو طالبعلموں کی صلاحیتوں کو ابھار سکے، ہماری ترجیحات میں شامل ہے"۔

پاکستان اور امریکہ کے بہترین تعاون کو سراہتے ہوئے، یو ایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ "یہ تقریب امریکہ کی طرف سے پاکستان اور سندھ کی خوشحالی کیلئے ایک طویل مدتی وابستگی کا مظہر ہے"۔

اس موقع پر صوبائی سیکرٹری تعلیم سندھ، فضل اللہ پیچوہو نے کہا کہ "امید ہے کہ پروگرام سے مستفید ہونے والے یہ اساتذہ مستقبل میں طالبلعلموں کو بہتر تعلیم دے سکیں گے"۔

امریکی معاونت سے جاری سندھ میں اساتذہ کی ٹریننگ پروگرام کے لئے صوبے بھر کے مختلف تعلیمی اداروں سے 107 امیدواروں کو منتخب کیا گیا تھا، جو اس ٹریننگ پروگرام کا حصہ بنے۔تقریب کے دوران، پروگرام مکمل ہونے کے بعد انھیں ڈگریاں پیش کی گئیں۔

امیدواروں نے یو ایس ایڈ فنڈز پاکستان ریڈنگ پراجیکٹ کے تحت امریکی اشتراک سے ہونےوالے اس تعلیمی پروگرام کو سندھ میں تعلیم کیلئے ایک خوشگوار اور مثبت قدم قرار دیا ہے۔ امیدوار مستقبل میں ایک بہترین استاد ثابت ہوں گے، ناصرف یہ پروگرام تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سندھ حکومت اور یو ایس ایڈ کے اشتراک سے صوبے بھر میں تعلیم اور اساتذہ کی تربیت پر مشتمل ڈگری پروگراموں کا سلسلہ مختلف یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں جاری ہے۔

XS
SM
MD
LG