رسائی کے لنکس

آسٹریلوی کرکٹ کے پہلے مسلمان کھلاڑی


آسٹریلوی کرکٹ کے پہلے مسلمان کھلاڑی
آسٹریلوی کرکٹ کے پہلے مسلمان کھلاڑی

پاکستانی نژاد عثمان خواجہ نے آسٹریلیا کی طرف سے پیر کو اپنے ٹیسٹ کریئر کا آغاز کیا ہے۔ وہ ملک کی نمائندگی کرنے والے پہلے مسلمان کھلاڑی ہیں۔

سڈنی میں کھیلے جانے والے ایشز سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں انھیں کپتان رکی پونٹنگ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو زخمی ہونے کے باعث اس میچ میں شرکت نہیں کر رہے۔

24سالہ عثمان خواجہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پیدا ہوئے اوراوائل عمری میں ہی اپنے والد ین کے ساتھ آسٹریلیا آ گئے تھے۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں انھوں نے شاندار کارکردگی دکھائی جو ان کی ٹیم میں شمولیت کا باعث بنی اور ان سے عمدہ کارکردگی کی توقع کی جا رہی ہے۔

آسٹریلوی کرکٹ کی 80 سالہ تاریخ میں آٹھ غیر ملکی کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کی نمائندگی کی جس میں سری لنکا کے دیو وٹ مور اور ساؤتھ افریقہ کے کیپلر ویسلز نے خاصی شہرت حاصل کی۔

سڈنی میں کھیلے جانے والے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ اور اپنی پہلی اننگزمیں 134رنز بنائے ہیں اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے عثمان خواجہ نے اپنے کریئر کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 37رنز بنائے۔ میچ کے پہلے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے روک دیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG