رسائی کے لنکس

امریکی رہن سہن، چھٹیاں، ویلن ٹائن ڈے


امریکی رہن سہن، چھٹیاں، ویلن ٹائن ڈے
امریکی رہن سہن، چھٹیاں، ویلن ٹائن ڈے

وقت آگیا ہے کہ ہم امریکہ کے رہن سہن پر مختلف زاویے نظر سے روشنی ڈالیں جس کے لیے ہم یہ کہہ سکیں کہ ایسا صرف امریکہ میں ہی ہوتا ہے۔

آنے والے اتوار، یعنی 14فروری کو ویلنٹائنز ڈے منایا جائے گا، جو کہ مقبول، بے تکلفانہ چھٹی کا دِن ہوتا ہے۔ اِس دِن لوگ اپنی چاہت کا اعادہ کرتے ہیں، اکثر وبیشتر ایک خوبصورت کارڈ اور چھوٹا تحفہ بھیج کر، مثلاً کینڈی (مٹھائی)۔

لیکن شاید یہ وہ دِن نہیں ہے جو آپ لِنڈا لِنزی کے ساتھ گزارنا چاہیں گے۔

وہ حسین و جمیل اور چاہت بھری شخصیت کی مالک ہیں۔ آپ اُنھیں محبت شناس انسان کہہ سکتے ہیں۔ لیکن ساتھ ہی وہ ایک زیرک خاتون ہیں جو یہ کہتی ہیں کہ پیار کے بارے میں امریکیوں کے ذہن میں بہت سے تاثرات محض فرضی حکایتیں ہیں، اور یہ کہ محبت در حقیقت اخلاص پر مبنی معقول عہد و پیماں کا دوسرا نام ہے۔

لِنڈا لِنڈسے30سالوں سے زائد عرصے سےریاست مزوری کے شہر سینٹ لوئی کی میریویل یونی ورسٹی میں عمرانیات کی پروفیسر ہیں جو عمرانیات کی تعلیم سے وابستہ ہیں۔


یہاں تک کہ اُنہوں نے ایک کتاب تصنیف کی ہے جس میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ دراصل معاشرے میں مرد اور عورت کے درمیان محبت کو تقدیر کے طرح لوحِ محفوظ میں لکھ دیا گیا ہے۔


پروفیسر لِنزی کا کہنا ہے کہ امریکییوں کا خیال ہے کہ رومانس روحانی سکون کاایک ذریعہ ہےجو بظاہر بعید از قیاس جوڑوں کو اپنی طرف کھینچنے کی مقناطیسیت رکھتا ہے، جس کا دلیل، مسائل اور ذمہ داری سے دوردورتک کا بھی واسطہ نہیں ہوتا۔ سچ یہ کہ پیار ایک خاص ساخت میں ڈھل جانے کا نام ہے۔ اِس حد تک کہ باآسانی پیش گوئی کی جاسکتی ہے کہ کون کس سے شادی کرے گا، اوریہ کہ دوستوں کے حلقے میں سے کون سی شادی برقرار رہے گی۔ حالانکہ یہ بھی ہوتا ہے کہ مخالف قطبین ایک دوسرے کے مابین قربت پیدا کرلیتے ہیں، لیکن زیادہ تر ایسے لوگ پائیدار بندھن میں بندھ جاتے ہیں جو ایک دوسرے کے لیے بنے ہوں۔

اُن کا کہنا ہےکہ یہ بات کسی اعتبار سے درست نہیں کہ پیار اندھا ہوتا ہے۔

زیادہ ترمعاملات میں ہونے والے جیون ساتھی سوچ سمجھ کر چاہنے والوں میں سے اپنی پسند کا انتخاب کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر مرد حضرات تقریباٍ ہمیشہ اُن خواتین سے شادی کرنا چاہیں گے جو اُن کے قد سے چھوٹی ہوں۔

لِنڈا لِنزی کہتی ہیں کہ حیران کُن بات یہ ہے کہ ٹیلی ویژن شو یا اشتہارات میں اِس طرح کی باتیں عام ہونے کے باوجود کہ منگنی کی انگوٹی نرگسی آنکھوں والی عورتوں کو چکا چوند کردیتی ہیں، در اصل وہ مرد ذات ہی ہوتی ہے جو تعلقات کے آغاز اور وسط کے عرصے کے دوران رومان کا پیکر ہوتے ہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ عورتیں محتاط ہوتی ہیں۔

ایک عورت سوچتی ضرور ہے کہ کسی خوش شکل مرد سے شادہ رچالے، لیکن عمومی طور پر وہ ایک اوسط درجے کی شکل و صورت رکھنے والے مرد کا انتخاب کر تی ہے، جو اچھی تنخواہ کماتا ہو۔

لِنڈا لِنزی کی کتاب کا عنوان ہے

Gender Roles: A Sociological Perspective

جسے پیئرسن ایجوکیشن نے شائع کیا ہے اور جس کے پانچ ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG