رسائی کے لنکس

مسافر گاڑی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے سات افراد ہلاک


(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

عینی شاہدین نے بتایا کہ گیس سلنڈر کے پھٹنے سے بھڑکنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پیر کو ایک مسافر گاڑی میں نصب گیس سلنڈر کے پھٹنے سے بچوں سمیت کم از کم سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ حادثہ لاہور کے قریب مانگا منڈی نامی قصبے میں پیش آیا اور ہلاک ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے چار افراد بھی شامل ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ گیس سلنڈر کے پھٹنے سے بھڑکنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

مقامی لوگوں نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کی اور زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔

اس واقعہ کی تحقیقات کے لیے صوبائی حکومت نے ایک کمیٹٰی بھی قائم کر دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑیوں میں نصب گیس سلنڈر پھٹنے کی ایک بڑی وجہ ان کا ناقص معیار ہے۔
XS
SM
MD
LG