رسائی کے لنکس

ویٹیکن کی ذرائع ابلاغ پر تنقید


ویٹیکن سیکریٹیریٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ، ’’میڈیا پر اس وقت ویٹیکن کے بارے میں شائع ہونے والی اکثر خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں‘‘۔

ویٹیکن نے ذرائع ابلاغ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے پوپ کے انتخاب سے پہلے کارڈینلز(کیتھولک عیسائیوں کے پادریوں) پر بدنامی کا دباؤ بڑھا دیا ہے۔

ویٹیکن سیکریٹیریٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ، ’’میڈیا پر اس وقت ویٹیکن کے بارے میں شائع ہونے والی اکثر خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔‘‘

ویٹیکن کے مطابق یہ خبریں ’ہتک آمیز‘ ہیں اور بعض افراد اور اداروں کو ناقابل ِ تلافی نقصان پہنچانے کا سبب بن رہی ہیں۔

فروری کے آغاز میں ہی پوپ بینیڈکٹ نے طبی مسائل کی وجہ سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اگرچہ پوپ کے استعفیٰ دینے کی روایت اس سے پہلے بھی موجود ہے لیکن دور ِ جدید میں یہ ایسا پہلا موقع ہے کیونکہ پوپ کا عہدہ تاحیات ہوتا ہے۔

پوپ بینیڈکٹ کی عمر پچاسی برس ہے اور وہ 2005ء میں پوپ جان پال دوئم کے انتقال کے بعد پوپ بنے تھے۔
XS
SM
MD
LG