رسائی کے لنکس

ویٹیکن: دو پوپس کے ’سینٹ ہُڈ‘ کی خصوصی تقریب


’کینو نائزیشن‘ کی باضابطہ تقریب میں پوپ فرینسز نے ایک اعلان پڑ ھ کر سنایا۔ اس موقع پر سابق پوپ، بینیڈکٹ نے بھی شرکت کی

اتوار کے دِن سینٹ پیٹرز اسکوائر میں منعقدہ ایک تقریب میں، رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ، پوپ فرینسز نے اپنے دو پیش رو، جان تئیسویں اور جان پال دوئم کو سینٹس قرار دیے جانے کا اعلان کیا۔

اہل کاروں کا کہنا ہے کہ سینٹ پیٹرز اور روم کی قریبی گلیوں میں دس لاکھ افراد پر مشتمل ایک جم غفیر موجود تھا، جو سینٹ قرار دی جانے والی تقریب کا ایک حصہ تھا۔

’کینو نائزیشن‘ کی باضابطہ تقریب میں پوپ فرینسز نے ایک اعلان پڑ ھ کر سنایا۔ اس موقع پر سابق پوپ، بینیڈکٹ نے بھی شرکت کی۔

پہلی بار دو سابق پوپس کو بیک وقت سینٹ ہُڈ کے درجے پر فائز قرار دیا گیا ہے۔

تقریب کے دوران، اِن دونوں سینٹس کی یادگار متبرک اشیا کو لاکر ’قربان گاہ‘ کے پاس رکھا گیا، جن میں جان پال کا خون جو 2011ء میں اُنھیں مقدس قرار دیے جانے کے موقع پر استعمال ہوا، جب کہ جان کے جسم کا ایک چھوٹا سا حصہ جو 2000ء میں اُن کی ’بیٹیفی کیشن‘ کی مقدس رسم کے موقعے پر حاصل کیا گیا۔ یہ قدیم یادگار معتقدین کے تقدس کے جذبات کو سامنے رکھتے ہوئے رکھےجاتے ہیں۔

ہفتے کی رات روم کی تمام کلیسائیں کھلی تھیں، جہاں دنیا بھر سے آئے ہوئے زائرین موجود تھے، جنھوں نے بیسویں صدی عیسوی کے اِن دو پوپس کو سینٹ ہُڈ کا درجہ دیے جانے کی تقریب میں شرکت کی۔

سینٹ ہُڈ کا درجہ دیے جانے والے اِن پوپس کو رومن کیتھولک چرچز کے متضاد دھڑوں کا ترجمان گردانہ جاتا ہے۔
XS
SM
MD
LG