رسائی کے لنکس

انتہائی بے باک اداوٴں او ر مختصر ملبوسات کے ساتھ بنوائی گئی تصویروں کی وجہ سے ایک بار پھر وینا کے چرچے ہر زبان پر ہیں۔

وینا ملک اپنی مرضی اور موڈ کی مالک ہیں ۔ دنیا چاہے کچھ کہے لیکن جو، ان کے دل میں سما جائے وہ کر گزرتی ہیں۔ اس کی تازہ مثال ہے ویناکی آنے والی فلم’ ’سپرماڈل“ کی پروموشن کے لئے کروایا گیا فوٹو شوٹ۔

انتہائی بے باک اداوٴں او ر مختصر ملبوسات کے ساتھ بنوائی گئی تصویروں کی وجہ سے ایک بار پھر وینا کے چرچے ہر زبان پر ہیں۔ جنگل کے تھیم سے ملتی جھلتی ماڈلنگ میں وینا جانوروں کے پرنٹس پہن کر ’کیٹ وومن‘ کا روپ دھارے کیمرے کی آنکھ کو پرفیکٹ ’لک ‘دیتی نظر آرہی ہیں۔

روی الاوت کی پروڈکشن او ر نوین بترہ کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ”سپر ماڈل“ کا شمار بی گریڈ یعنی ’دوسرے درجے‘ کی فلموں میں ہوتا ہے لیکن وینا کو اس بات سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔یہ ان کی بالی وڈ میں تیسری فلم ہے جو مڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھنے والی ایک عام سی لڑکی کے سپرماڈل بننے کی کہانی ہے۔اس فلم میں وینا کے مقابل ہیرو کا رول ادا کیا ہے ان کے سابقہ بوائے فرینڈ اشمیت پٹیل نے۔

فلم ”سپر ماڈل“ اور ”سپر فوٹوشوٹ‘ ‘کے بارے میں بات کرتے ہوئے وینا کا کہنا ہے ”’میں خود کو ’سپر ماڈل‘ ہی محسوس کر رہی ہوں۔ میں نے جوبھی کپڑے پہننے اور پوز دئیے وہ ’سپر ماڈل‘ کے کردار کی ڈیمانڈ تھی۔فلم گلیمر اور فیشن کی دنیا سے متعلق ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ جذباتی پہلو بھی رکھتی ہے۔“

وینا مزید کہتی ہیں”سپر ماڈل‘ ‘ایک مکمل تفریحی فلم ہے جس میں دیکھنے والوں کے لئے تمام’ مصالحے ‘موجود ہیں۔۔اور میرا کردار ایک ایسی ’چنگاری‘ کا ہے جسے بس آگ دکھانے کی دیر ہے“

اس کے عکس بالی وڈ اور فیشن ورلڈ کے کرتا دھرتا لوگوں کو کہنا ہے کہ اس میں شک نہیں کہ وینا تصویروں میں ’سپرفٹ‘نظر آ رہی ہیں لیکن ان کی شخصیت پرکشش ، گلیمرس ،فیشن ایبل اور ’ہاٹ‘لگنے سے زیادہ ’مزاحیہ ‘ لگ رہی ہے۔

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG