رسائی کے لنکس

’دور رہ کر وطن سے محبت بڑھ جاتی ہے۔ میرے اندر پاکستان کی محبت میں 1000 گنا اضافہ ہوگیا ہے‘

شاید ہی کوئی ایسا شخص ہوگا جس نے وینا ملک کا نام کبھی نہ سنا ہو۔ اُن کے نت نئے اور انوکھے بیانات نے انہیں ہمیشہ خبروں کی دنیا میں ’اِن‘ رکھا ہے۔

وینا چار سال تک ممبئی سے لیکر امریکہ تک کئی ممالک میں وقت گزارنے کے بعد آخر کار پاکستان واپس آگئی ہیں۔ یہاں آتے ہی انہوں نے ائیرپورٹ پر ہی میڈیا کے سامنے یہ بیان دے ڈالا ہے کہ اب وہ ’میچور‘ ہوگئی ہیں۔۔۔لہذا، شوبزنس ہو یا سوشل ورک۔۔ ہر کام پاکستان میں کریں گی۔

انہوں نے پاکستان آمد کے موقع پر میڈیا سے یہ خیالات بھی شیئر کئے کہ ’شادی ان کی زندگی میں بہت سی مثبت تبدیلیاں لائی ہے۔‘

وینا اپنے شوہر اسد بشیر خان خٹک کے ساتھ لاہور پہنچی تھیں۔

طویل عرصے بعد وطن واپسی پر وینا نہ صرف خوش تھیں بلکہ جذباتی بھی تھیں۔

ان کا کہنا تھا ’دور رہ کر وطن سے محبت بڑھ جاتی ہے۔ میرے اندر پاکستان کی محبت میں 1000 گنا اضافہ ہوگیا ہے۔‘

اس سوال پر کہ کیا شوہر نے فلموں میں کام سے روک دیا ہے؟ وینا کے بجائے اسد بشیر نے جواب دیا کہ ان کی طرف سے وینا پر کوئی پابندی نہیں۔’وینا جو بھی کام کریں گی، میری مدد اور حمایت ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گی۔‘
XS
SM
MD
LG