رسائی کے لنکس

وینزویلا: نیکولس مادورو کی صدارتی انتخابات میں کامیابی

نیکولس مادورو
نیکولس مادورو

نیشنل الیکشن اتھارٹی نے نیکولس مادورو کی انتخابات میں کامیابی کا اعلان کیا۔ مسٹر مادورو کو وینزویلا کے آنجہانی صدر ہوگو شاویز نے اپنا جانشین اور ملک کا قائم مقام صدر مقرر کیا تھا۔

وینز ویلا کے قائم مقام صدر نیکولس مادورو نے معمولی فرق سے صدارتی انتخابات جیت لیے ہیں۔

مسٹر نیکولس کا مقابلہ اینریک کیپریلس سے تھا جو ریاست میراندا کے گورنر ہیں۔

نیشنل الیکشن اتھارٹی نے نیکولس مادورو کی انتخابات میں کامیابی کا اعلان کیا۔ مسٹر مادورو کو وینزویلا کے آنجہانی صدر ہوگو شاویز نے اپنا جانشین اور ملک کا قائم مقام صدر مقرر کیا تھا۔

نیکولیس مادورو کے حامی دارالحکومت کاراکس میں جمعہ ہو گئے جنہوں نے فتح کا جشن منایا۔

پچاس سالہ سابقہ بس ڈرائیور اور وزیر خارجہ مادورو نے اپنے حامیوں سے خطاب میں کہا کہ شاویز کی پالیساں جاری رہیں گی۔

وینرویلا کے سابق صدر ہوگو شاویز گزشتہ ماہ انتقال کر گئے تھے، وہ دو برس سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

اُن کے انتقال کے بعد جب نیکولیس نے اپنی صدارتی مہم کا آغاز تھا تو اس وقت کے رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق اُنھیں اپنے مد مقابل پر کافی برتری حاصل تھی لیکن اُنھوں نے بہت ہی معمولی فرق سے کامیابی حاصل کی۔
XS
SM
MD
LG