رسائی کے لنکس

وینزویلا: توانائی کا شدید بحران، لوڈ شیڈنگ شروع


وینزویلا: توانائی کا شدید بحران، لوڈ شیڈنگ شروع
وینزویلا: توانائی کا شدید بحران، لوڈ شیڈنگ شروع


وینزویلا کی حکومت نے خشک سالی کے نتیجے میں واقع ہونے والے توانائی کے ایک بحران کے دوران توانائی کی بچت کی کوشش میں ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا ایک سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

ملک میں بجلی کی فراہمی کے سرکاری ادارے کارا کاس الیکٹرسٹی کمپنی کے سربراہ ہاویئر ایلورادو نے اس منصوبے کا اعلا ن منگل کے روز کیا۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت کاراکاس اور دوسرے شہروں میں ہر دوسرے روز چار گھنٹے کے لیے لوڈ شیڈنگ ہو گی۔

وینزویلا کا زیادہ تر انحصار پن بجلی پر ہے اور ملک میں کئی عشروں میں آنے والی بد ترین خشک سالی کے باعث ملک کے سب سے بڑے توانائی کے ذریعے، گوری ڈیم میں پانی کی سطح کر گئی ہے۔

حکومت نے حال ہی میں توانائی کی بچت کی کئی پالیسیوں کا اعلان کیا تھا جن کا مقصد توانائی کے استعمال میں 20 فیصد تک کمی کرنا تھا جن میں سرکاری ملازموں کے کام کے گھنٹوں میں کمی اور خریداری اور کاروباری مراکز کے کام کے اوقات میں کمی شامل ہیں۔

سرکاری عہدے داروں کا کہنا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ توانائی کی بچت کے اقدامات مئی میں بارش کے موسم کے آغاز تک نافذ رہیں گے۔

XS
SM
MD
LG