رسائی کے لنکس

انسانی حقوق: وینزویلا کےاہل کاروں پر سفری پابندیاں عائد


فائل

فائل

محکمہٴخارجہ کا کہنا ہے کہ اُن اہل کاروں کی کھلے عام شناخت نہیں کی جا سکتی، کیونکہ یہ ویزا ریکارڈ کی رازداری کا معاملہ ہے۔ لیکن، ’یہ ایک واضح پیغام ہے کہ وہ لوگ جو اِس قسم کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہوں اُن کا امریکہ میں خیرمقدم نہیں کیا جا سکتا‘

امریکی محکمہٴخارجہ نے کہا ہے کہ وینزویلا کےمتعدد سرکاری عہدے داروں پر سفر کی پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں، جو، بقول اُس کے، ’انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں‘۔

محکمہٴخارجہ کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ مخالفین کے احتجاج کے خلاف مہینوں سے جاری احتجاج کو ’سختی سے کچلنے‘ کے ہتھکنڈوں کے استعمال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ’وینزویلا کے اُن سرکاری اہل کاروں کے خلاف امریکہ کے سفر کی پابندیاں لگائی جائیں، جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے ذمہ دار ہیں یا اُس میں ملوث ہیں‘۔

خاتون ترجمان، میری ہارف نے کہا ہےکہ اُن عہدے داروں کی کھلے عام شناخت نہیں کی جا سکتی، کیونکہ یہ ویزا ریکارڈ کی رازداری کا معاملہ ہے۔ لیکن، اُنھوں نے کہا کہ یہ ایک واضح پیغام ہے کہ وہ لوگ ’جو اِس قسم کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہوں اُن کا امریکہ میں خیرمقدم نہیں کیا جا سکتا۔‘

اُنھوں نے کہا کہ بدھ کو لیا جانے والا یہ اقدام ’واضح اور ہدف کے عین مطابق ہے۔‘

XS
SM
MD
LG