رسائی کے لنکس

وینزویلا : ساحلی شہرکو زلزلے نے ہلا دیا


وینزویلا : ساحلی شہرکو زلزلے نے ہلا دیا

وینزویلا : ساحلی شہرکو زلزلے نے ہلا دیا

وینزویلا کے ساحلی شہر کارُوپانو کے قریب 5.6 شدّت کا ایک زلزلہ آیا ہے، لیکن فوری طور پر کسی کے زخمی ہونے یا املاک کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

امریکہ کے جیو لاجیکل سروے نے جمعے کے روز کہا ہے کہ زلزلے کا مرکز کارُو پانو سے 40 کلو میٹر جنوب مغرب میں بحیرہٴ کریبی کے ساحل پر اور سطح زمین سے تقریباً 12 کلو میٹر کی گہرائى میں تھا۔فوری طور پر اور کوئى تفصیل معلوم نہیں ہوئى۔

یہ جھٹکا منگل کے روز ہیٹی میں اُس تباہ کُن زلزلے کے بعد محسوس کیا گیا ہے، جس میں اب تک 50 ہزار تک لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے اور دارالحکومت پورٹ او پرنس ملبے کا ڈھیر بن گیا اور لاکھوں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG