رسائی کے لنکس

اویس مظفر کرپشن میں ملوث ہیں: ڈاکٹر عاصم حسین کا الزام


ویڈیو کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم نے یہ بیان دوران تفتیش دیا تھا جس کی ویڈیو فلم بھی بنائی گئی تھی۔ ویڈیو میں ڈاکٹر عاصم کو یہ کہتے بھی سنا جاسکتا ہے کہ اویس مظفر سندھ کے وزیر اعلیٰ نہ ہوتے ہوئے بھی اپنے تئیں وزیر اعلیٰ بن بیٹھے تھے

بدعنوانی، ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے اور اختیارات کا غلط استعمال کرنے کے الزام میں کئی ماہ سے قید سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے مقامی میڈیا میں دکھائی جانے والی ایک ویڈیو فلم میں الزام لگایا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کے انتہائی قریبی ساتھی اویس مظفر عرف ’ٹپی‘ ’’بدترین کرپشن میں ملوث ہیں‘‘۔

پاکستان کے تقریباً تمام بڑے نیوز چینلز جن میں ’جیو نیوز‘ اور ’ایکسپریس‘ بھی شامل ہیں، انہوں نے بدھ کی رات یہ ویڈیو آن ائیر کی۔ ویڈیو کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم نے یہ بیان دورانِ تفتیش دیا تھا، جس کی ویڈیو فلم بھی بنائی گئی تھی۔

ویڈیو میں ڈاکٹر عاصم کو یہ کہتے بھی سنا جاسکتا ہے کہ ’’اویس مظفر سندھ کے وزیراعلیٰ نہ ہوتے ہوئے بھی اپنے تئیں وزیر اعلیٰ بن بیٹھے تھے‘‘۔

ڈاکٹر عاصم نے اویس مظفر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اویس مظفر نے ’’کرپشن کے ہر کام میں ہاتھ ڈالا، یہاں تک کہ زمینوں کی کرپشن میں بھی اویس مظفر شامل تھے‘‘۔

ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ ایک بار مجھے میرے ساتھی ڈاکٹر نے بتایا کہ 600 روپے والی ویکسین 1000 روپے میں خریدی گئی ہیں جس پر میں نے آصف زرداری کو ویکسین مہنگی خریدنے اور اویس مظفر کے دیگر معاملات کی شکایت بھی کی جس پر، بقول اُن کے، ’’ٹپی نے مجھے دھمکی دی اور کہا کہ ایسا ٹیکا لگاؤں گا کہ یاد رکھو گے‘‘۔

ڈاکٹر عاصم نے الزام لگایا کہ ’ٹپی‘ صحت کے شعبے میں ملنے والے فنڈز کا غلط استعمال کر رہے ہیں، خاص کر ادویات کی خریداری سے انہوں نے خوب پیسہ بنایا ہے۔

ڈاکٹر عاصم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ’’اویس مظفر کو آصف زرداری کی والدہ نے پالا تھا۔ اس لئے، دونوں میں گہری دوستی بھی ہے جبکہ دونوں کو بھائی تصور کیا جاتا ہے‘‘۔

دوسری جانب، ڈاکٹر عاصم کے وکیل انور منصور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ویڈیو بیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں میرے زیر حراست مؤکل سے تحریری دستاویزات پڑھنے کے لئے کہا گیا تھا۔ میڈیا میں چلائی گئی ویڈیو کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

اویس مظفر کرپشن میں ملوث ہیں: ڈاکٹر عاصم حسین کا الزام
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:20 0:00

XS
SM
MD
LG