رسائی کے لنکس

وڈیو گیمز، معمر افراد کے لیے ذہنی استعداد بڑھانے کا طریقہ


طبی ماہرین کہتے ہیں کہ انسانی زندگی میں ہر دس برس بعد ذہن میں یادداشت سے متعلق خلیات کمزور پڑنے لگتے ہیں۔

سائنسدانوں نے معمر افراد کے لیے ایک خاص وڈیو گیم ڈیزائن کی ہے۔ ہے نا مزے کی بات؟ یہ وڈیو گیم معمر افراد کی ذہنی استعداد کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق ایسے معمر افراد جو اپنے آپ کو ایسی سرگرمیوں کا حصہ بناتے ہیں جس میں ذہنی مشقت کرنا پڑے، ان کے ذہن کے لیے بہت اچھی ہوتی ہے۔


ماہرین کا کہنا ہے کہ معمر افراد کے لیے بنائی گئی یہ نئی وڈیو گیم ان کی یادداشت کو بہتر بنانے کا ایک طریقہ ثابت ہوگی۔

طبی ماہرین کہتے ہیں کہ انسانی زندگی میں ہر دس برس بعد ذہن میں یادداشت سے متعلق خلیات کمزور پڑنے لگتے ہیں۔

مگر ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر انسان اپنے ذہن کو مختلف مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھے تو ذہنی استعداد پر مثبت اثر پڑتا ہے اور عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ یادداشت کے بڑھتے مسائل پر بآسانی قابو پایا جا سکتا ہے۔


یہ تحقیق ریاست کیلی فورنیا کی یونیورسٹی آف کیلی فورنیا سان فرانسسکو میں مرتب کی گئی جہاں پر ماہرین نے معمر افراد کے لیے وڈیو گیم بنائی ہے۔

اس تحقیق میں 60 سے 80 برس کی عمر کے تقریباً بارہ افراد نے حصہ لیا۔ ان معمر افراد کو وڈیو گیم کھیلنے کو کہا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ انہیں سکرین پر آنے والی ہدایات کو دیکھتے ہوئے گیم کھیلنا ہے۔ ان ہدایات میں ضروری اور غیر ضروری دونوں طرح کی معلومات کو یکجا کیا گیا تھا تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ معمر افراد اان معلومات کو کس طرح ڈیل کرتے ہیں۔

سائسندانوں کو اس بات پر حیرت ہوئی کہ معمر افراد نے نہ صرف بہت دلچسپی سے وڈیو گیم کھیلی بلکہ گیم کے دوران ٹی وی پر آنے والی ضروری اور غیر ضروری ہدایات کے درمیان فرق کو بھی بآسانی سمجھا اور غیر ضروری ہدایات کو نظر انداز کیا۔
XS
SM
MD
LG