رسائی کے لنکس

افغانستان: طالبان نے دو اغوا شاہ فرانسیسی صحافیوں کی ویڈیو جاری کردی


طالبان

طالبان

طالبان نے افغانستان میں پچھلے سال دسمبر میں اغوا ہونے والے دو فرانسیسی صحافیوں کی ویڈیو جاری کی ہے۔

ویڈیو میں دونوں یرغمالیوں نے کہا ہے کہ ان کے ساتھ اچھا سلوک کیا جارہاہے اور انہوں نے فرانسیسی حکومت سے اپنی رہائی کے لیے مذاکرات جاری رکھنے کی اپیل کی ہے ۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کا کہنا ہے کہ ویڈیو ایک ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی ہے ، جس کا لنک طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے فراہم کیا تھا۔

دو فرانسیسیوں اور ان کے تین ملازموں کو 30 دسمبر کو دارالحکومت کابل کے شمال مشرق میں واقع صوبہ کپسیا سے اغوا کیا گیاتھا۔

XS
SM
MD
LG