رسائی کے لنکس

ویتنام میں سیلا ب سے 20 افراد ہلاک


ویتنام میں سیلا ب سے 20 افراد ہلاک
ویتنام میں سیلا ب سے 20 افراد ہلاک

حکام نے بتایا ہے کہ وسطی ویتنام میں شدید سیلاب سے کم از کم 20 افرادہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ سیلاب سے نمٹنے کے قومی ادارے کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ شدید بارشوں نے اکتوبر کے دوران دوسری مرتبہ ہزاروں مکان پانی میں گھِرگئے ہیں۔

ویتنام میں بارشوں کا سلسلہ گذشتہ کچھ روز سے تھم گیا تھا جس سے صورت حال میں کچھ بہتر ی آئی تھی لیکن خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے سمندری طوفان میجی”Megi“ سے رواں ہفتے کے اواخر میں مزید بارشیں ہو سکتی ہیں۔

سیلاب سے مرکزی شاہراہوں اور ریل کے پٹڑیوں پر پانی کھڑا ہو گیا ہے جب کہ ایک لاکھ گھر وں سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے جس سے امدادی کارکنوں کو متاثرہ علاقوں تک رسائی میں دشواریوں کا سامنا ہے۔

آفات سے نمٹنے کے ادارے کا کہنا ہے کہ ہزاروں فوجیوں اور دیگر امدادی کارکنوں کو متاثرین کی امداد کے لیے بھیجاجارہا ہے لیکن امدادی کاموں کے لیے اُن کے پاس ضروری سامان کی کمی ہے۔

ویتنام میں ہرسال ان ہی دنوں میں بارشوں کے باعث سیلاب آتا ہے ۔ اکتوبر سے قبل اس سال سیلابوں سے ویتنام کے وسطی علاقوں میں 60 افراد ہلا ک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG