رسائی کے لنکس

ویتنام: فوجی ہیلی کاپٹر گرنے سے 16 افراد ہلاک


حکام کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب روسی ساخت کا ہیلی کاپٹر ’ایم آئی-171‘ اڑان بھرنے کے 15 منٹ بعد ہی ہنوئی کے مغرب میں ایک گاؤں میں گر کر تباہ ہوا۔

ویتنام میں پیر کو ایک ہیلی کاپٹر گرنے سے اس میں سوار کم از کم 16 افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب روسی ساخت کا ہیلی کاپٹر ’ایم آئی-171‘ اڑان بھرنے کے 15 منٹ بعد ہی ہنوئی کے مغرب میں ایک گاؤں میں گر کر تباہ ہوا۔

ہلاک ہونے والے 16 افراد کا تعلق ائیر فورس سے تھا۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے پیرا شوٹ کی مدد سے زمین پر اترنے کی تربیت دینے کی مشق کی جا رہی تھی۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اس نوعیت کے ہیلی کاپٹر کو بنیادی طور پر ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG