رسائی کے لنکس

ہفتہ کو جب جنرل گیاب کی میت ہینوئی میں رکھی گئی تو ہزاروں افراد بشمول اُن کے اہل خانہ، اعلٰی سرکاری عہدیدار اور غیر ملکی عسکری وفود اُن کے آخری دیدار کے لیے یہاں جمع تھے۔

ویتنام کے معروف سابق جنرل وو نگیون گیاب کی موت پر سرکاری طور پر ہفتے سے دو روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔

جنرل گیاب گزشتہ ہفتے 110 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

ہفتہ کو جب جنرل گیاب کی میت ہینوئی میں رکھی گئی تو ہزاروں افراد بشمول اُن کے اہل خانہ، اعلٰی سرکاری عہدیدار اور غیر ملکی عسکری وفود اُن کے آخری دیدار کے لیے یہاں جمع تھے۔

ویتنام کے اس جنرل کو اپنے وقت میں گوریلا جنگ کے حربوں کا ماہر سمجھا جاتا تھا اور اُنھوں نے فرانس اور امریکہ کے خلاف جنگوں میں حصہ لیا۔

جنرل گیاب کی تدفین سے قبل ہینوئی میں ہونے والی سرکاری تقریباب کے بعد میت اُن کے آبائی صوبے میں لے جائی جائے گی جہاں انھیں دفن کیا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG