رسائی کے لنکس

ویتنام میں حکام نے کہا ہے کہ ملک کے شمالی ساحلی شہر ہائیپونگ میں جوتے بنانے کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک اور 21 شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فیکٹری میں آگ جمعہ کے شام ویلڈنگ کے لیے استعمال ہونے والے آلات سے نکلنے والے شعلوں سے لگی ۔ عمارت سے باہر نکلنے کا صرف ایک ہی راستہ تھا اور آگ اتنی تیز ی سے پھیلی کہ فیکٹری میں کام کرنے والے بہت سے کارکن جان بچا کر نہیں نکل سکے۔

حکام کے مطابق 13 لوگ جھلسنے کے باعث موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ چار دیگر افراد جنہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا تھا وہ ہفتہ کی صبح دم توڑ گئے۔

XS
SM
MD
LG