رسائی کے لنکس

بھارت کے نئے فوجی سربراہ کے نام کا اعلان

  • ب

بھارت کے نئے فوجی سربراہ کے نام کا اعلان

بھارت کے نئے فوجی سربراہ کے نام کا اعلان

بھارت نے جمعہ کے روز لیفٹیننٹ جنرل وجے کمار کو ملک کا نیا فوجی سربراہ بنانے کا اعلان کیا ہے اور وہ موجودہ آرمی چیف جنرل دیپک کمار کی ریٹائرمنٹ کے بعد رواں سال 31 مارچ کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ وزرات دفاع کے مطابق جنرل وجے بھارتی فوج کے نئے فوجی سربراہ کی تقرری کا یہ فیصلہ بھارت کی کابینہ کی کمیٹی برائے تعیناتی ( Appointments Committee of the Cabinet ) نے جمعرات کی شب کیا۔

اُدھر بھارت نے سابق سیکرٹری خارجہ شیوشنکر مینن کواین کے نارائن کی جگہ قومی سلامتی کا نیا مشیر مقررکیا ہے۔

شوشنکر مینن کو ایک تجربہ کار سفارت کار کے طور پر جانا جاتا ہے اور وہ تقریباً تین سال تک ملک کے سیکرٹری خارجہ رہے۔ اس کے علاوہ چین اور پاکستان سمیت وہ کئی اہم ممالک میں بھارت کے سفیر بھی رہ چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG