رسائی کے لنکس

وینا ملک کا پہلا پنجابی آئٹم سانگ


ہندی اور تامل فلموں کے ساتھ ساتھ اب وینا کی ایک پنجابی فلم ”جٹس گول مال “بھی بننے جارہی ہے


اداکارہ وینا ملک کے لئے سال2012ء بہت لکی ثابت ہوا ہے۔ اس سال ان کی پے در پے چھ فلمیں ریلیز ہوئیں۔ ان چھ فلموں میں سے ایک فلم ”دی سٹی دیٹ نیور سلپس“ایسی بھی ہے جس نے وینا کا نام ’گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ‘ میں درج کرادیا۔ رواں سال میں کیا جانے والا یہ ان کا سب سے بڑا کارنامہ ہے۔

اس سال انہوں نے اور بھی کئی’ ہنگامہ خیز ‘کارنامے انجام دیئے ، لیکن اب جو کارنامہ وہ کرنے جارہی ہیں اس کے بارے میں ہم آپ کو بتاتے چلیں ۔

ہندی اور تامل فلموں کے ساتھ ساتھ اب وینا کی ایک پنجابی فلم ”جٹس گول مال “بھی بننے جارہی ہے ۔ یہ فلم یوں بھی خبروں میں ہے کہ اس میں انہوں نے ’ریکارڈ توڑ‘انداز میں آئٹم سانگ پکچرائز کرایا ہے۔

فلم ”جٹس گول مال “ کے ڈائریکٹر ہیں کشی جیت چوہدری اور فلم کے ہیروٴہیں آریہ ببر۔ اس آئٹم سانگ میں وینا نے لہنگا اور چولی زیب تن کی ہے۔

بھارتی ویب سائٹ’ گلیم شیم ‘نے وینا ملک کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ اس گانے سے خود بھی بہت لگاوٴ رکھتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ”کسی پنجابی فلم کے لئے یہ میرا پہلا آئٹم سانگ ہے ۔ گانا لاجواب ہے جسے فرح خان کی ٹیم نے بہت محنت سے تیار کیا ہے۔ مجھے تو اس گانے پر رشک آتا ہے۔

یہ آئٹم سانگ بالی ووڈ کی معروف سنگر سنیدھی چوہان نے گایا کیا ہے ۔
XS
SM
MD
LG