رسائی کے لنکس

جرمنی: تاریخی ’ایپل ون‘ کمپیوٹر 671,400 ڈالرز میں فروخت


ہفتہ کے روز فروخت ہونے والے ایپل ون کمپیوٹر کو ایپل کمپنی کے بانی سٹیوو جابز اور سٹیو ووزنائک نے 1976 میں خود بنایا تھا۔

جرمنی میں منعقد ہونے والے ایک نیلامی کے دوران تاریخی ایپل کمپیوٹر 670,000ڈالر سے زائد قیمت میں فروخت ہوا۔

ہفتہ کے روز فروخت ہونے والے ایپل ون کمپیوٹر کو ایپل کمپنی کے بانی سٹیوو جابز اور سٹیوو ووز نائک نے 1976 میں خود بنایا تھا۔

’دی فرسٹ ایپل‘ کتاب کے مصنف باب لُوتھر کا کہنا ہے کہ یہ کمپیوٹر نایاب ہے اور بہت اہمیت کا حامل ہے۔

باب لُوتھر کا کہنا تھا کہ، ’سٹیوو جابز نے صرف 200 ایپل ون کمپیوٹر تخلیق کیے۔ جس کے بعد ایپل نے اپنا ’ٹریڈ اِن پروگرام‘ (کم نرخوں پر پرانے کمپیوٹر واپس کرکے نئے کمپیوٹر خریدنے کا پروگرام) شروع کیا جس کے تحت انہوں نے زیادہ تر ایپل ون کمپیوٹر واپس منگوا کر تباہ کردیئے۔ اور آج اُن میں سے محض 46 کمپیوٹر ہی باقی بچے ہیں۔ اور یہ پرانی اور نایاب ٹیکنالوجی کے انتہائی نادر نمونے ہیں۔‘

جرمنی میں یہ نایاب کمپیوٹر نیلام کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ جس خریدار نے یہ کمپیوٹر671,400 ڈالر میں خریدا ہے اس کا تعلق مشرق بعید سے ہے اور اس نے اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
XS
SM
MD
LG