رسائی کے لنکس

کرم ایجنسی میں جھڑپیں، 14 ہلاک


کرم ایجنسی میں جھڑپیں، 14 ہلاک

کرم ایجنسی میں جھڑپیں، 14 ہلاک

پاکستان کے شمال مغربی قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں سرکاری فوج اورمشتبہ طالبان جنگجوؤں کے درمیان منگل کو ہونے والی جھڑپوں میں کم ازکم 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں میں بارہ عسکریت پسند اوردو فوجی اہلکار شامل ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ وسطی کرم کے جوگئی نامی علاقے میں صبح سویرے ہونے والی لڑائی اُس وقت شروع ہوئی جب سکیورٹی فورسزایک سرچ آپریشن میں مصروف تھیں اورایک مقام پرگھات میں بیٹھےجنگجوؤں نےاُن پراچانک فائرنگ شروع کر دی۔

حالیہ ہفتوں میں افغان سرحد سے ملحقہ کرم ایجنسی میں پاکستانی فوج نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کر کےدرجنوں جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کے دعوے کیے ہیں۔

XS
SM
MD
LG