رسائی کے لنکس

عراق: نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں بغداد میں ایک خاندان کے آٹھ افراد ہلاک


عراق: نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں بغداد میں ایک خاندان کے آٹھ افراد ہلاک

عراق: نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں بغداد میں ایک خاندان کے آٹھ افراد ہلاک

عراقی حکام نے کہا ہے کہ بغداد کے باہر واقع ایک مکان میں پیر کے روز حملہ آوروں نے ایک خاندان کے آٹھ افراد کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی عہدےد اروں کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیاتھا اور کچھ کے سر تن سے جداکردیے گئے تھے۔

یہ حملہ دارالحکومت کے جنوب مشرق میں واقع الواحدہ کے علاقے میں ہوا۔ پولیس نے حملے کے کسی ممکنہ محرک کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

پیر کے روز ہی عہدے داروں کے مطابق بغداد کے گرین زون کے اندر مارٹر گولوں سے کم ازکم پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہناہے کہ کم ازکم دو گولے بھاری پہرے کے علاقے میں آکرگرے ، جہاں عراقی سرکاری دفاتر اور غیر ملکی سفارت خانے واقع ہیں۔

اس واقعہ میں متعدد کاروں اور مکانوں کو نقصان پہنچا۔

مغربی صوبے انبار میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک خودکش کاربمبار نے رمادی کے ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا جس سے کم ازکم تین افراد ہلاک ہوگئے۔

XS
SM
MD
LG