رسائی کے لنکس

کراچی میں ضمنی انتخاب کے موقع پر کشیدگی، تصادم اور تشدد


جھگڑے اور مارپیٹ کے دوران ہی کھوکھراپار کے انتخابی کیمپ میں فائرنگ بھی کی گئی جس سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے اور انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا جبکہ پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں نو افراد کو حراست میں لے لیا

کراچی میں ضمنی انتخابات کے لئے بدھ کو ہونے والی پولنگ ہنگامہ آرائی، تصادم اور پرتشدد ثابت ہوئی۔ پولنگ کے دوران دن بھر سخت کشیدگی رہی۔

پولیس کے مطابق مہاجر قومی موومنٹ اور متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے درمیان پہلے تلخ کلامی کی جو بڑھتے بڑھتے ایک دوسرے کو مارنے اور پھر زخمی کرنے تک جا پہنچی۔

جھگڑے اور مارپیٹ کے دوران ہی کھوکھراپار کے انتخابی کیمپ میں فائرنگ بھی کی گئی جس سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے اور انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا، جبکہ پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں نو افراد کو حراست میں لے لیا۔

مبینہ طور پر ملیر کے علاقے اردو نگر سے بھی متحدہ اور مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنان کے ایک دوسرے پر حملوں کی اطلاعات ملیں جبکہ جعفر طیار سوسائٹی پر ایم کیو ایم کا الیکشن کیمپ اکھاڑ دیا گیا۔ ایم کیو ایم نے اس کا الزام مخالفین پر لگایا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ جگہوں پر پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان بھی کشیدگی پائی گئی۔

ملیر کھوکھرا پار کے دو پولنگ اسٹیشوں پر نامعلوم مشتعل افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے ایک شخص زخمی ہوگیا پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔

XS
SM
MD
LG