رسائی کے لنکس

امریکی انتخاب 2012: وائس آف امریکہ کا خصوصی اردو پروگرام


5نومبر کو پاکستان وقت کے مطابق رات 8 بج کر پانچ منٹ پر نشر کیے جانے والے اِس پروگرام میں صدارتی انتخاب اور علاقائی اور عالمی تناظر میں اِس کی اہمیت اور ممکنہ نتائج کی روشنی میں اِس کے اثرات پر ماہرین کے تجزیے شامل ہیں ۔


امریکہ میں صدارتی انتخاب منگل 6نومبر کو ہونے والے ہیں اور دنیا کی نظریں واشنگٹن پر لگی ہوئی ہیں۔

توقع ہے کہ اِس صدارتی انتخاب میں صدر براک اوباما اور ریپبلیکن امیدوار مِٹ رومنی کے درمیان زبردست معرکہ ہوگا۔


2012 امریکی انتخابات، خصوصی ریڈیو پروگرام
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:29 0:00


وائس آف امریکہ نے صدارتی انتخاب کے بارے میں اپنے سننے والوں اور ناظرین کو تازہ ترین معلومات اور تجزیوں سے آگاہ کرنے کے لیے خصوصی نشریات کا اہتمام کیا ہے۔

ایسے ہی ایک خصوصی پروگرام کا انتظام اردو سروس نے بھی کیا، جو پیر 5نومبر کو وائس آف امریکہ کے علاوہ ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن سے براِ راست نشر کیا گیا.
۔
پاکستان کے وقت کے مطابق رات 8بج کر پانچ منٹ سے رات 9 بجے تک۔

گھنٹے بھر کا یہ پروگرام اردو ویب پر بھی براہِ راست نشر ہوا.

اِس پروگرام میں امریکی صدارتی انتخاب اور علاقائی اور عالمی تناظر میں اِس کی اہمیت اور ممکنہ نتائج کی روشنی میں اِس کے اثرات پر ماہرین کے تجزیے پیش کیے گیۓ۔

پروگرام کے میزبان تھے ریڈیو پاکستان کے مرتضیٰ سولنگی اور وائس آف امریکہ کی عائشہ تنظیم۔

امریکی انتخابات، خصوصی پروگرام

Watch On-Demand - Listen On-Demand
XS
SM
MD
LG