رسائی کے لنکس

وائس آف امریکہ کی ویب سائٹس ہیک کردی گئیں


وائس آف امریکہ کی ویب سائٹس ہیک ہونے بعد کے یہ پیغام کمپیوٹر اسکرین پر نظر آرہا تھا۔
وائس آف امریکہ کی ویب سائٹس ہیک ہونے بعد کے یہ پیغام کمپیوٹر اسکرین پر نظر آرہا تھا۔

پیر کے روز’ وائس آف امریکہ‘ کے کچھ زبانوں کی انٹرنیٹ سروسز ہیک ہوگئی تھیں، جنھیں منگل کو بحال کردیا گیا۔

وائس آف امریکہ کے مطابق، ایک گروہ جو اپنے آپ کو ’ایران سائبر آرمی‘ کہتا ہے اس نے پیر کو وائس آف امریکہ انٹرنیٹ کے صفحات کو ہیک کیا۔

گروپ نے وائس آف امریکہ کے فارسی صفحے پر ایک پیغام چسپاں کیا جس میں یہ مطالبہ درج تھا کہ امریکہ مسلم دنیا میں’ مداخلت ‘ بند کرے۔گروپ کے بقول: ‘مز کلنٹن، کیا آپ امریکہ کے مرکز سے دنیا کے محکوم عوام کی آواز سننا چاہیں گی؟‘ اور’ مسلم دنیا امریکی دھوکہ دہی پر بھروسہ نہیں کرتی۔ ہم آپ سے کہتے ہیں کہ مسلمان ممالک میں مداخلت بند کریں۔‘

ایران کی ایک نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس نے دعویٰ کیا ہے کہ وائس آف امریکہ کے 95سائٹس کو اِس لیے ہیک کیا گیا کیونکہ ، اُن کے بقول، یہ سائٹس ’انقلاب مخالف جھوٹا پروپیگنڈہ‘ کر رہے تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ ’وائس آف امریکہ‘ کے ہیک ہونے والے ویب سائٹس میں عازری، دری ، اردو، اور پشتون زبانیں شامل ہیں۔

دریں اثنا، ’وائس آف امریکہ‘ کے ایک پریس رلیز کے مطابق ایک نامعلوم پارٹی نے پیر 21فروری کو ’وی اواےنیوز ڈاٹ کام‘ کے بنیادی ڈومین کے ساتھ ساتھ’ نیٹ ورک سولوشنز‘ اور اُس پر رجسٹر ڈ متعدد دیگر ڈومینز ہیک کرلیے گئے، جس کے بعد ہیکر کو وی او اے یو آر ایلز کے سائٹس کو ایک گروپ کے نام سے منسلک کر دیا جس کا نام ’ایرانین سائبر آرمی‘ ظاہر کیا گیا۔

’ہم نے اب اپنے بااختیار سرور کو ٹھیک سمت دے کر بحال کر دیا ہے۔ زیادہ تر سائٹس اب معمول کے مطابق کام شروع کردیں گی ۔‘

وائس آف امریکہ نے کہا ہے کہ اس واقعے کے نتیجے میں کسی قسم کا ڈیٹا نہ تو چوری ہوا نہ ہی گم ہوا ہے، لیکن ادارے کی طرف سے چھان بین جاری ہے کہ اِس کی ذمہ داری متعین کی جائے۔

XS
SM
MD
LG