رسائی کے لنکس

'صدائے روس' نے واشنگٹن بیورو بند کر دیا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

صدائے روس کے واشنگٹن بیورو کو سوموار کو ایسے وقت بند کیا گیا جب اس کو مبینہ طور پر ٹیکس فراڈ کے الزمات اور اس کے خلاف امتیازی سلوک کے دعوے کا سامنا ہے۔

روس کی سرکاری ریڈیو سروس 'صدائے روس' نے قانونی مسائل کی وجہ سے واشنگٹن بیورو کے عملے کو بر طرف کرنے کے بعد واشنگٹن بیورو کو بند کر دیا ہے۔

صدائے روس کے واشنگٹن بیورو کو پیر کو ایسے وقت بند کیا گیا جب اس کو مبینہ طور پر ٹیکس فراڈ اور ادارے میں امتیازی سلوک سے متعلق الزامات کا سامنا تھا۔

صدائے روس کے امریکہ میں آپریشن کے سربراہ الیکس لیووسکی نے گزشتہ سال ٹیکس فراڈ کو تسلیم کیا تھا اور ان کو اس سال میں سزا سنائی جائے گئی۔

صدائے روس کو ملازمت سے متعلق طریقہ کار کے بارے میں انٹرنل ریونیو سروس اور روزگار کے مساوی حقوق سے متعلق کمیشن کی طرف سے بھی اقدامات کا سامنا ہے۔

انٹرنل ریونیو سروس اس بار ے میں تفتیش کر رہی ہے کہ آیا صدائے روس نے ’پے رول ٹیکس‘ بچانے کے لیے کل وقتی ملازمین کے ساتھ کنٹریکٹ ملازمین کو بھی استعمال کیا یا نہیں۔

مساوی روزگار کے حقو ق سے متعلق کمیشن نے بھی اس بار ے میں اس وقت توجہ دی جب صدائے روس کے عملے کے کئی سابق ارکان نے دعویٰ کیا، کہ ان کو نسلی امتیاز کی وجہ سے نوکری سے برخاست کیا گیا۔

صدائے روس کے ملازمین نے ایک انٹرنیشنل ٹی وی سروس کمپنی کے خلاف مقدمہ کر دیا ہے جو اس کے معاہدوں سے متعلق انتظامی سروس مہیا کر رہی تھی۔

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ صدائے روس جلد ہی ایک نئی انتظامی کمپنی کے ذریعے بغیر کسی قانونی مشکل کے اپنا کام دوبارہ شروع کر دے گا۔ اس سال کے اوائل میں روس نے ماسکو میں وائس آف امریکہ کی نشریات پر اے ایم ریڈیو پر پابندی کر دی تھی۔

XS
SM
MD
LG