رسائی کے لنکس

والمارٹ سٹور پر نسل پرستانہ ا علان


والمارٹ سٹور پر نسل پرستانہ ا علان
والمارٹ سٹور پر نسل پرستانہ ا علان

اتوار کے دِن مردانہ آواز میں یہ اعلان سن کر صارفین دنگ رہ گئے

امریکہ کی مشرقی ریاست، نیو جرسی میں عہدے دار والمارٹ پر ہونے والے معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں جِس میں ایک آدمی نے سٹور کے لاؤڈ سپیکر کو استعمال کرتے ہوئے افریقی نژاد امریکیوں سے باہرنکل جانے کو کہا۔

صارفین اتوار کے دِن اُس وقت حیران رہ گئے جب ایک مردانہ آواز میں یہ اعلان ہوا:

‘والمارٹ کے خریدارو دھیان دیں، سارے سیاہ فام لوگ فوری طور پر سٹور سے چلے جائیں۔’

والمارٹ کے عہدے داروں نے بتایا ہے کہ اِس بات کا پتا لگانے کے لیے کہ یہ اعلان کس نے کیا، سکیورٹی ٹیپ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مقامی دفترِ استغاثہ کے مطابق وہ بھی اِس معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں۔


XS
SM
MD
LG