رسائی کے لنکس

خلیج میں تجارتی جہازوں کی مزید نگہبانی درکار نہیں: امریکہ


فائل
فائل

اسٹیو وارن کا کہنا ہے کہ امریکی جنگی جہاز ان سمندری حدود میں موجود رہیں گے اور کسی بھی درخواست پر مدد کے لئے تیار ہوں گے

امریکی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے جنگی بیڑے آبنائے ہرمز میں امریکی اور برطانوی کمرشل جہازوں کی مزید نگہبانی نہیں کریں گے۔

پینٹگان کے ترجمان کرنل اسٹیو وارن کے مطابق ایرانی سمندری حدود کے ساتھ سطرت کے تنگ بحری راستے میں امریکی اور برطانوی جہازوں کی نگہبانی کے احکامات کی مدت گزشتہ جمعرات کو مارشل آئی لینڈ کے پرچم بردار جہاز کے ایرانی نیوی کے ہاتھوں حراست میں لئے جانے کے دو دن بعد ختم ہوچکی ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ماسک ٹیگر کو ایک قانونی مقدمے میں مطلوب ہونے کی بناٴ پر روکا گیا ہے۔

اسٹیو وارن کا کہنا ہے کہ امریکی جنگی جہاز ان سمندری حدود میں موجود رہیں گے اور کسی بھی درخواست پر مدد کرنے کو تیار ہوں گے۔

سنہ 2011 میں، ایران نے بین الاقوامی پابندی کے جواب میں، تنگ سمندری راستے سطرت کو بند کرنے کی دھمکی دی تھی، جس کے جواب میں، واشنگٹن نے خبردار کیا تھا کہ امریکی فورسز ہرمز کو کھلا رکھنے کے لئے کارروائی کریں گی۔

XS
SM
MD
LG