رسائی کے لنکس

شدید برفانی طوفان کے باعث واشنگٹن میں زندگی مفلوج


شدید برفانی طوفان کے باعث واشنگٹن میں زندگی مفلوج
شدید برفانی طوفان کے باعث واشنگٹن میں زندگی مفلوج

برفانی طوفان جمعہ کو شروع ہوا اور چوبیس گھنٹوں تک جاری رہا جس کے بعد سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کے باعث برف کے صفائی کے کام میں مشکلات

شدید برفانی طوفان کے باعث امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی اور گردونواح کی ریاستوں میں زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔

مسلسل برف باری کے ساتھ غیرمعمولی تیزہواؤں نے لاکھوں گھروں کو بجلی کی فراہمی کا نظام معطل کر دیا ہے۔ ہوائی اڈے بند اور ریل گاڑیوں کا نظام بری طری متاثر ہوا ہے۔

امریکی حکام نے ریاست ورجینیا اور نیوجرسی میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے جب کہ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سڑکوں پر سفر کرنے سے گریز کریں۔

واشنگٹن میں اب تک تقریباً دو فٹ برف پڑ چکی ہے اور شہر کی تاریخ میں ہونے والی یہ ایک شدید ترین برفباری ہے۔

طوفان جمعہ کو شروع ہوا اور 24 گھنٹوں تک جاری رہا جس کے بعد سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کے باعث برف کے صفائی کے کام میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

ان حالات میں ہفتے کے روز وائٹ ہاؤس سے روانگی کے وقت صدر باراک اوباما کی گاڑیوں کے قافلے کو بھی معمولی حادثہ پیش آیا۔

دو ماہ کے اندر ان علاقوں میں آنے والا یہ دوسرا بڑا برفانی طوفان ہے۔

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا میں بھی سیلابی بارشوں کے باعث سرکنے والے مٹی اور پہاڑی تودوں نے بعض علاقوں میں گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

جن علاقوں میں یہ حادثات پیش آئے ہیں وہاں پچھلے سال بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ نے جنگلات کو راکھ کر دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG