رسائی کے لنکس

واشنگٹن، ورجینیا اور میری لینڈ میں شدید برف باری


30جنوری کو واشنگٹن میں ہونے والی شدید برف باری کامنظر
30جنوری کو واشنگٹن میں ہونے والی شدید برف باری کامنظر

میری لینڈ کے ایناپولس علاقے کےچیساسپیک بے پر درجنوں لوگوں نے یخ بستہ پانی میںتیراکی کے مقابلے میںحصہ لیا، جس سے ہزاروں شائقین لطف اندوز ہوئے

واشنگٹن ڈی سی، ورجینا اور میری لینڈ سمیت رچمنڈ سے نیو جرسی تک امریکہ کے مشرقی علاقے میں ہفتے کے روزبرفانی طوفان کے بعد برف باری ہوئی جس کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے، کئی جگہ ٹریفک حادثات ہوئے، مقامی ہوائی اڈوں پر جہازوں کی پروازیں معطل ہوگئیں یا اُن کی آمد ورفت میں تاخیر واقع ہوئی۔

ہفتے کی صبح شروع ہونے والی برف باری کا سلسلہ شام گئے تک جاری رہااور دور دور تک سفید چادر کی تہہ بچھ گئی، اور سفر کرنے والوں کومشکلات پیش آئیں۔


میونسپل ادارے بڑی سڑکوں اورگزرگاہوں کومشینوں کی مدد سے اور نمک چھڑک کربرف ہٹاتےرہے۔

محکمہ موسمیات کی اطلاعات کے مطابق، واشنگٹن میں آٹھ انچ، میری لینڈ میں چھ انچ، ورجینیا میں دس انچ برف باری ریکارڈ کی گئی،جب کہ رچمنڈ اورجنوبی کیرولینا کےمغربی علاقے میں ایک فٹ، اور شمالی کیرولینا کےشہرٹینی سی میں دس انچ برف پڑی۔

ورجینیا کی شننڈووا کاؤنٹی میں سڑک کے 20حادثات ہوئے جن میں چار افراد زخمی کی اطلاع ہے، جنھیں ہسپتال داخل کردیا گیا۔


خون جما دینے والے سرد موسم کے باوجود سپیشل اولمپکس گیمز کے لیے فنڈ جمع کرنے کی غرض سے ریاست میری لینڈ کے ایناپولس علاقےچیساسپیک بے پر درجنوں لوگوں نے یخ بستہ پانی میں روایتی تیراکی کے مقابلے میں حصہ لیاجس سے ہزاروں شائقین لطف اندوز ہوئے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق، اتوار کو مطلع صاف رہے گا، تاہم سردی میں اضافہ ہوگا۔

یاد رہے کہ گذشتہ دسمبر کی 19 تاریخ کو واشنگٹن میں موسم کی پہلی برف باری ہوئی تھی، جس دوران دو فٹ سے زائد برف پڑی تھی۔


XS
SM
MD
LG