رسائی کے لنکس

جنوبی وزیرستان: فوجی قافلے پر حملے میں تین اہلکار ہلاک


جنوبی وزیرستان میں تعینات فوجی اہلکار گشت کرتے ہوئے۔ (فائل فوٹو)
جنوبی وزیرستان میں تعینات فوجی اہلکار گشت کرتے ہوئے۔ (فائل فوٹو)

مقامی حکام نے بتایا کہ جنوبی وزیرستان کے مرکزی قصبے وانا کے قریب اعظم کلے میں منگل کی صبح شدت پسندوں نے یہ حملہ دیسی ساخت کے ریموٹ کنٹرول بم سے کیا۔ حملے میں سکیورٹی فورسز کے تین اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے فوجی قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ اس سے قبل گذشتہ جمعہ کو جنوبی وزیرستان میں سراروغہ کے علاقے میں شدت پسندوں نے فوجی چوکی پر حملہ کر کے پانچ اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر حملے ایسے وقت ہوئے ہیں جب شدت پسندوں کی کارروائیوں کے بعد علاقے سے نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی کے لیے مقامی انتظامیہ اور محسود قبائل کے درمیان حال ہی میں ایک معاہد ہ طے پایا ہے۔

جنوبی وزیر ستان میں طالبان شدت پسندوں کے خلاف ایک بڑی فوجی کارروائی کا آغاز گذشتہ سال اکتوبر میں ہوا تھا اور اب جنوبی وزیرستان کے بیشتر علاقوں پرفوج کا قبضہ ہے۔

XS
SM
MD
LG