رسائی کے لنکس

جنوبی وزیرستان: بم دھماکے میں تین ہلاک


فائل فوٹو

فائل فوٹو

پاکستان کے اس قبائلی علاقے کے مرکزی قصبے وانا میں یہ دھماکا رستم بازار میں شدت پسند کمانڈر مولوی عباس کے دفتر کے سامنے ہوا۔

پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں جمعہ کو ایک بم دھماکے میں شدت پسند کمانڈر مولوی عباس سمیت تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔

قبائلی انتظامیہ میں شامل عہدیداروں نے بتایا کہ یہ دھماکا وانا کے رستم بازار میں مولوی عباس کے دفتر کے سامنے ہوا۔ فوری طور پر بم دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

دھماکے سے قرب و جوار کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

گزشتہ ماہ کے اواخر میں جنوبی وزیرستان کے انتظامی مرکز وانا ہی میں حکومت کے حامی عسکریت پسند کمانڈر مولوی نذیر کو خودکش حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

مولوی نذیر اس حملے میں زخمی ہو گئے تھے لیکن ان کے کم از کم چھ ساتھی اس دھماکے میں مارے گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG