رسائی کے لنکس

جنوبی وزیرستان آپریشن میں 823” دہشت گرد“ ہلاک


جنوبی وزیرستان آپریشن میں 823” دہشت گرد“ ہلاک
جنوبی وزیرستان آپریشن میں 823” دہشت گرد“ ہلاک

وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے ایوان بالا یعنی سینٹ کو بتایا ہے کہ قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن ”راہ نجات“ میں اب تک 823 دہشت ہلاک ہوئے ہیں۔

وزیر داخلہ نے ایک روز قبل سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران بتایا کہ جنوبی وزیرستان سے50 دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جب کہ اس علاقے سے حراست میں لیے جانے والے دیگر 650 مشتبہ عسکریت پسندوں کی شناخت کاعمل جاری ہے ۔

اُنھوں نے اراکین سینٹ کو یہ بھی بتایا کہ جنوبی وزیرستان میں نجی املاک کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کے لیے یکساں شرح سے ادائیگی کی تجویز بھی حکومت کے زیر غو ر ہے تاہم اس کا فیصلہ نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے سروے کے بعد کیا جائے گا۔

رحمن ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس قبائلی علاقے میں فوجی آپریشن کی تکمیل کے بعد پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ”پی ڈی ایم اے“ اقوام متحدہ کے اداروں سے درخواست کرے گی کہ متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے اپنا مشن بھیجیں۔

XS
SM
MD
LG