رسائی کے لنکس

نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا کے خلاف پاکستان کوسمجھ بوجھ کےساتھ کھیلنا ہو گا: توقیر ضیا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اِس وقت مڈل آرڈر بہت مضبوط ہے۔ کھیلے گئے میچوں میں مڈل آرڈر نے ہی ہمیں بچایا جس میں مصباح ہے، یونس ہے۔ لیکن آپ کے آخری تین لڑکے عمراکمل، آفریدی اور رزاق یہ آخری اووروں میں بڑے کارآمد ہیں

پاکستان سپورٹس بورڈ کے سابق چیرمین جنرل(ر) توقیر ضیا نے کہا ہے کہ فیلڈنگ اور ’رننگ بٹِوین دِی وکٹ‘پاکستانی ٹیم کی بڑی سنگین کمزوریاں ہیں۔’جہاں باقی کھلاڑی دو کی تین رن لے لیتے ہیں، ہم دو پر بھی نہیں ایک پر اکتفا کرتے ہیں۔‘

اتوار کو ’وائس آف امریکہ ‘سے انٹرویو میں جنرل (ر) توقیر ضیا نے مشورہ دیا کہ ضرورت اِس بات کی ہے کہ پاکستان باقاعدہ پلان کرکے کھیلے۔ ’ چوکے چھکےکے پیچھے نہیں جانا چاہیئے۔ وہ جب موقع ملے تو مارنے چاہئیں ورنہ ایک ایک سکور بھی کرو تو چھ رن ایک اوور میں بنتے ہیں۔ اگر یہ بھی ہوں تو 300کا ہدف ہو جاتا ہے۔ پاکستان کو سمجھ بوجھ کے ساتھ کھیلنا پڑے گا۔ ورنہ خاص طور پر آسٹریلیا کو ہرانا بہت مشکل ہوجائے گا۔‘

ایک سوال کے جواب میں اُنھوں نے کہا کہ جہاں تک اوپننگ سٹینڈ کا تعلق ہے تو تینوں لڑکے ٹھیک ہیں۔ صرف کوچ کو اُنھیں یہ بتانا ہوگا کہ کھیلنا کس طریقے سے ہے۔ ہر شاٹ چوکا چھکا نہیں ہو سکتا۔

مڈل آرڈر کے بارے میں، توقیر ضیا نے کہا کہ ’مڈل آرڈر اِس وقت بہت مضبوط ہے۔ کھیلے گئے میچوں میں مڈل آرڈر نے ہی بچایا جس میں مصباح ہے، یونس ہے۔ لیکن آپ کے آخری تین لڑکے عمراکمل، آفریدی اور رزاق یہ آخری اووروں میں بڑے کارآمد ہیں۔ جہاں بیٹنگ لائن اپ ہے اُس میں کسی تبدیلی کی تجویز نہیں دوں گا۔ اور نہ میں تبدیلی دیکھ رہا ہوں۔‘

باؤلنگ کے بارے میں اُن کا کہنا تھا کہ’ پِچز کو ’ریڈ‘ کرنے کے بعد بھی یہ اپنی کمپوزیشن کرتے ہیں کہ آپ نے تین فاسٹ باؤلر لگانے ہیں دو لگانے ہیں، سعید اجمل کو کھلانا ہے یا رحمٰن کو کھلانا ہے۔‘

اُن کے بقول، ’ شعیب اختر واپس آئے گا وہاب ریاض کی جگہ اور عمر گل ہوگا، سعید اجمل ہے، رحمٰن ہے۔ اور رزاق آپ کا باؤلر ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ زیادہ تبدیلی کی جانی چاہیئے یا زیادہ تجربات کرنے چاہئیں۔‘

تفصیلی انٹرویو اِس آڈیو رپورٹ میں سنیئے:

XS
SM
MD
LG