رسائی کے لنکس

امریکہ چاہتا ہے کہ پاک بھارت مکالمہ جاری رہے: محکمہٴ خارجہ


ترجمان نے یاد دلایا کہ ’امریکہ شروع ہی سے اس بات پر زور دیتا آیا ہے کہ بھارت و پاکستان کو باہمی طور پر درپیش معاملات پر مکالمہ کرنا ہوگا۔۔۔، تاکہ، دونوں ملک درپیش، کچھ پُرخار مسائل کا سفارتی حل تلاش کر سکیں‘

امریکی محکمہٴ خارجہ نے کہا ہے کہ ’پاکستان و بھارت کے درمیان حالیہ ڈائیلاگ حوصلہ دینے والی پیش رفت ہے‘، کیونکہ، بقول ترجمان،’ہم چاہتے ہیں بات چیت جاری رہے‘۔

ترجمان جان کِربی نے یہ بات بدھ کو محکمہ خارجہ کی روزانہ اخباری بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہی۔

بقول ترجمان، ’ہم بالکل یہی چاہتے ہیں، اور ہم بھوپور طریقے سے اس کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ہیں‘۔

ترجمان نے یاد دلایا کہ ’امریکہ شروع ہی سے اس بات پر زور دیتا آیا ہے کہ بھارت و پاکستان کو باہمی طور پر درپیش معاملات پر مکالمہ کرنا ہوگا۔۔۔، تاکہ، دونوں ملک درپیش، کچھ پُرخار مسائل کا سفارتی حل تلاش کر سکیں‘۔

اُنھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو ’خود طے کرنا ہوگا‘ کہ کس سطح پر کیا ملاقاتیں ہوں اور کیا گفتگو کی جائے۔

XS
SM
MD
LG