رسائی کے لنکس

مغربی کنارے میں جھڑپیں: ایک فلسطینی نوجوان ہلاک


طبی حکام کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں ہفتے کے روز نابلوس قصبے کے نزدیک جھڑپوں کے دوران اسرائیل فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

نابلوس کے ایک ہستال کے ایک ڈاکٹر نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایک 16 سالہ نوجوان کے سینے میں گولی ماری ہے۔ طبی حکام کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان اس گروہ میں شامل تھا جس نے مغربی کنارے کے شمالی حصے میں واقع عراق برمین نامی ایک گاؤں میں اسرائیلی فوج پر پتھراؤ کر رہا تھا۔

فلسیطی حکام کا کہنا ہے ایک 17 نوجوان زخمی بھی ہوا ہے۔

اسرائیلی فوج نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس نے اس گاؤں میں پتھراؤ کرنے والے ایک فلسطینی گروہ کو منتشر کیا تھا۔ تاہم فوج گولی چلانے کی تردید کرتی ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے فوجیوں نے ایک یہودی بستی کی جانب بڑھتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں چلائی تھیں۔ فوج نے دو فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

XS
SM
MD
LG