رسائی کے لنکس

مغربی کنارے میں نئی بسیتوں کی تعمیر کی مذمت


مغربی کنارے میں نئی بسیتوں کی تعمیر کی مذمت

مغربی کنارے میں نئی بسیتوں کی تعمیر کی مذمت

مشرق وسطیٰ میں امن عمل سے متعلق اقوامٕ متحدہ کے خصوصی نمائندے رابرٹ شیری نے اسرائیل کی طرف سے مغربی کنارے میں نئے سرے سے درجنوں بستیوں کی تعمیرکے کام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی قانون کی رو سے آبادکاری کا اقدام غیر قانونی ہے اور اِس سے محض اعتمادسازی میں مزید کمی آئے گی۔
بستیوں کی تعمیر کے خلاف کام کرنے والےگروپ کا کہنا ہے کہ نومبر 2009ء کے مقابلے میں جب دس ماہ قبل آبادکاری کو منجمدکیا گیا تھا ، اِس وقت تعمیر کا کام چارگنا زیادہ تیزی سے جاری ہے۔

‘پیس ناؤ’ نامی ادارہ، بستیوں کی تعمیر کے معاملے کا جائزہ لیتا رہتا ہے۔ ادارے سے تعلق رکھنے والےہاجت اوفران کا کہنا ہے کہ آبادکاروں میں تعمیر کا کام اس لیے تیزی سے جاری ہے کہ آبادکار وں کو خوف ہے کہ امریکی دباؤ کے تحت اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو بستیوں کی تعمیر کے کام کو منجمد کردیں گے۔ اُنھوں نے کہا کہ ‘پیس ناؤ’ تنظیم اگلے ہفتے مکمل رپورٹ جاری کرے گی۔

XS
SM
MD
LG