رسائی کے لنکس

امریکی کان میں دھماکا، کم از کم 25 کان کن ہلاک


امریکی حکام نے کہا ہے کہ ریاست مغربی ورجینیا کی ایک کان میں بم دھماکے سے کم از کم 25 کان کن ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ چار ابھی لاپتا ہیں۔ یہ امریکہ میں گذشتہ چوتھائی صدی میں کان کنی کا سب سے مہلک حادثہ ہے۔

مغربی ورجینیا کے گورنر نے منگل کے روز کہا کہ امدادی کارکنوں نے کان میں سوراخ ڈرل کیے ہیں تاکہ وہاں سے زہریلی گیسیں خارج ہو جائیں اور امدادی کارکن دوبارہ کام شروع کر دیں۔

گورنر نے کہا کہ ڈرلنگ کے کام پر کم از کم 12 گھنٹنے لگیں گے، جس کا مطلب ہے کہ آج شام سے پہلے پہلے امدادی کارروائیاں شروع نہیں ہو سکیں گی۔

تاہم کان کنی کی سلامتی سے متعلق ایک وفاقی ترجمان نے کہا کہ زندہ بچ جانے والوں کی بہت کم امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ کان میں میتھین گیس کی موجودگی ظاہر کرتی ہے کہ کان میں ممکنہ طور پر دوسرا دھماکا بھی ہوا ہے۔

اس دھماکے کی خبر پیر کی سہ پہر کان کنوں نے دی تھی۔ یہ کان رالی کاؤنٹی کے علاقے میں واقع ہے جو ریاستی دارالحکومت چارلسٹن سے 50 کلومیٹر دور ہے۔

XS
SM
MD
LG