رسائی کے لنکس

ویسٹ منسٹر ڈاگ شو، ’بیگل‘ نے تمغہ جیتا


شو میں تقریباً 200 نسل اور کتوں کی قسمیں شامل تھیں، اور ’مڈیسن اسکوائر گارڈن‘ میں ہونے والے اس سالانہ شو میں ایک درجن سے زائد ملکوں نے شرکت کی

نیو یارک سٹی میں منگل کی شام مشہور ’ویسٹ منسٹر کینل کلب ڈاگ شو‘ منعقد ہوا، جس میں ایک چار سالہ ’بیگل‘ (چھوٹے شکاری نسل) کے کتے، ’مس پی‘ کو اعلیٰ ترین انعام دیا گیا۔

’مس پی‘ نے کینیڈا میں جنم لیا۔ اِسی نوع کے مقابلے میں چھ دیگرکتے بھی شریک تھے، جِن میں کالے رنگ کا ’فلیم‘ نامی پلہ، ’سویگر‘ نام کا ایک نادر انگلش شیپ ڈاگ،اور پورچوگیز نسل کا ’متیس‘ نامی واٹر ڈاگ بھی شامل تھا، جو صدر براک اوباما کے کتے ’سَنی‘ کا قرابت دار بتایا جاتا ہے، جس نے ڈاگ شو کیرئر میں اب تک ریکارڈ 283 تمغے جیتے ہیں۔

اس سال کے 139 ویں سالانہ ویسٹ منسٹر کینل کلب ڈاگ شو کا میلہ لوٹنے والی انٹری، 2008ء کے شو کی بہترین انٹری، ’اونو‘ کی نواسی تھیں، جو پہلی بیگل تھیں، جنھیں شو کے ’بہترین رِبن‘ سے نوازا گیا۔

امریکہ بھر سے، تقریباً 200 نسل اور کتوں کی قسمیں شو میں شامل تھیں، اور مڈیسن اسکوائر گارڈن میں ہونے والے اس سالانہ شو میں ایک درجن سے زائد ملکوں نے شرکت کی۔

XS
SM
MD
LG