رسائی کے لنکس

وہائٹ ہاؤس میں ’ایسٹر ایگ رول‘ کی شاندار تقریب

  • مدثرہ منظر

مہمانِ خصوصی، مشیل اوباما نے شریک بچوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا: ’ہم چاہتے ہیں کہ آپ بھاگیں، دوڑیں۔ ہم چاہتے ہیں آپ گھوم پھر کر وہائٹ ہاؤس کا گارڈن دیکھیں۔ ہم چاہتے ہیں آپ سیکھیں کہ صحت بخش اور مزیدار کھانا کیسے تیار کیا جاسکتا ہے‘

بجٹ پر ہونے والی تلخیوں اور دیگر مالی فکروں کو بھلا کر، وہائٹ ہاؤس نے کچھ وقت کے لیے بچوں کی خوشیوں کو فوقیت دی اور سالانہ ’ایسٹر ایگ رول‘ کی تقریب کا اہتمام کیا۔

ایک اندازے کے مطابق، تقریباً 30،000 مہمانوں کو اِس تقریب میں مدعو کیا گیا، جِن میں بڑی تعداد بچوں کی تھی، اور یوں، وہائٹ ہاؤس کے جنوبی لان میں ’ایسٹر ایگ رول‘ کی یہ تقریب منعقد کی گئی۔

اِس سال ’ایسٹر ایگ رول‘ کا موضوع تھا: ’صحت مند رہئیے، فعال رہئیےاور اپنی شخصیت برقرار رکھئیے‘۔ خاتونِ اول مشیل نے بچوں کو بتایا کہ دراصل کرنا کیا ہے۔

اُن کے بقول: ’ہم چاہتے ہیں کہ آپ بھاگیں، دوڑیں۔ ہم چاہتے ہیں آپ گھوم پھر کر وہائٹ ہاؤس کا گارڈن دیکھیں۔ ہم چاہتے ہیں آپ سیکھیں کہ صحت بخش اور مزیدار کھانا کیسے تیار کیا جاسکتا ہے‘۔

تفصیل کے لیے آڈیو رپورٹ پر کلک کیجئیے:

XS
SM
MD
LG