رسائی کے لنکس

وائٹ ہاؤس کا ’لاک ڈاؤن ختم‘، مشتبہ شخص گرفتار


سیکریٹ سروس کے اہل کار
سیکریٹ سروس کے اہل کار

واقعے کی اطلاع کے ایک ہی گھنٹے بعد، امریکی سیکریٹ سروس نے سماجی میڈیا پر ایک پیغام میں بتایا ہے کہ ’’سیکریٹ سروس کے حفاظتی حصار والے تمام افراد محفوظ ہیں‘‘

کچھ وقت کے لیے ہائی الرٹ کے بعد وائٹ ہاؤس کی طرف آنے جانے والے راستے دوبارہ کھل گئے ہیں۔

سیکریٹ سروس کے اہل کاروں نے اُس مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا جو اسلحے سمیت سکیورٹی کے ایک دروازے تک پہنچا تھا۔

واقعے کی اطلاع کے ایک ہی گھنٹے بعد، امریکی سیکریٹ سروس نے سماجی میڈیا پر ایک پیغام میں بتایا ہے کہ ’’سیکریٹ سروس کے حفاظتی حصار والے تمام افراد محفوظ ہیں‘‘۔

سکیورٹی اہل کاروں نے رپورٹ دی ہے کہ جمعہ کو اسلحہ لے کر جو مشتبہ شخص واشنگٹن ڈی سی میں واقع وائٹ ہاؤس کی دروازوں میں سے ایک پر پہنچا تھا، اُسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس شوٹنگ
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:24 0:00

وائٹ ہاؤس نے سکیورٹی انتباہ جاری کرتے ہوئے کچھ دیر تک وائٹ ہاؤس کے راستے بند کر دیے تھے۔

مشتبہ شخص کو گولی مار کر حراست میں لیا گیا ہے، جب کہ اُن کی حالت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ صدر اوباما اُس وقت وائٹ ہاؤس میں موجود نہیں تھے۔ اُنھوں نے جمعہ کی شام کچھ وقت اینڈریوز ایئر بیس پر گزارا، جہاں وہ گولف کھیل رہے تھے۔ نائب صدر جو بائیڈن وائٹ ہاؤس میں موجود تھے اور محفوظ ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ایک اہل کار نے بتایا ہے کہ ’’وائٹ ہاؤس کے اندر یا اس سے منسلک کوئی فرد زخمی نہیں ہوا، اور وائٹ ہاؤس میں موجود تمام افراد محفوظ ہیں۔ صدر کو صورت حال سے آگاہ کیا گیا ہے‘‘۔

XS
SM
MD
LG