رسائی کے لنکس

وہائیٹ ہاؤس اورپاک فوج نے ملّا برادر کی گرفتاری کی توثیق کردی


وائٹ ہاؤس کے ترجمان، رابرٹ گبز

وائٹ ہاؤس کے ترجمان، رابرٹ گبز

برادر کو کئى دن پہلےکراچی میں پاکستانی انٹیلی جینس اور سی آئى اے کی ایک مشترکہ کارروائى میں گرفتار کرلیا گیا تھا: وہائیٹ ہاؤس ترجمان

وائٹ ہاؤس اور پاکستان کی فوج نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ طالبان کا چوٹی کا کمانڈرملًا عبدالغنی برادر حکام کی تحویل میں ہے۔

برادر کو کئى دن پہلےکراچی میں پاکستانی انٹیلی جینس اور سی آئى اے کی ایک مشترکہ کارروائى میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ وہائیٹ ہاؤس کے ترجمان رابرٹ گبز نے امریکہ اور پاکستان کی اس مشترکہ کارروائى کو ‘علاقے میں جاری ہماری باہمی کوششوں میں ایک عظیم کامیابی’ قرار دیا ہے۔انہوں نے برادر سے کی جانے والی پوچھ گچھ کی تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔

اسی دوران ، امریکہ کے صدر براک اوباما نے پاکستان اور افغانستان کی صورتِ حال پر غور کرنے کے لیے بدھ کے روز واشنگٹن میں اعلیٰ امریکی عہدے داروں سے ملاقات کی ہے۔

مسٹر اوباما کے ترجمان نے کہا ہےکہ انہوں دونوں میں امریکہ کے سفیروں سے خطّے کے کوائف معلوم کرنے کے ساتھ ساتھ جنرل سٹینلی میک کِرسٹل سے افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں طالبان کے خلاف جاری بڑے حملے کی تفصیلات معلوم کیں۔
ہے۔
اس سے پیشتر اسلام آباد میں فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے بدھ کو جاری کیے گئے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں زیر حراست مشتبہ عسکریت پسندوں کی تفصیلی شناخت کا عمل مکمل ہونے کے بعد اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ ان میں سے ایک شخص افغانستان میں طالبان جنگجوؤں کا اہم کمانڈر ملا عبدالغنی برادر ہے۔ تاہم انھوں نے سکیورٹی کی وجوہات کا حوالے دیتے ہوئے یہ بتانے سے گریز کیا کہ اس مشتبہ دہشت گرد کو کہاں اور کیسے گرفتار کیا گیا۔

XS
SM
MD
LG