رسائی کے لنکس

کینیڈا: کشتی ڈوبنے سے کم از کم چار افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ وینکور جزیرے کے قصبے توفینو کے قریب کشتی کو یہ حادثہ کس وجہ سے پیش آیا ہے۔

کینیڈا کے مغربی ساحل کے قریب وہیل مچھلی کا نظارہ کرنے والی کشتی کے ڈوبنے سے چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ صوبے برٹش کولمبیا کے وینکور جزیرے کے قصبے توفینو کے قریب کشتی کو یہ حادثہ کس وجہ سے پیش آیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کم از کم 11 افراد کو بچا لیا گیا ہے اور انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ کشتی میں 27 افراد سوار تھے۔

وینکور کے صحت کے ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے۔ اتوار کی رات تک کئی افراد لاپتا تھے۔

یہ کشتی جیمی وہیلنگ اسٹیشن کی طرف سے چلائی جاتی ہے اور اس کی ویب سائیٹ کے مطابق یہ کمپنی وہیل مچھلیوں کا نظارہ کروانے کے لیے لوگوں کو کشتیوں میں وینکور جزیرے کے قریب سمندر میں لے کر جاتی ہے۔

اتوار دیر گئے اس کمپنی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وہ مسافروں اور عملے کو تلاش کرنے کی امدادی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد اس حادثے کے بارے میں مزید معلومات جاری کرے گی۔

XS
SM
MD
LG