رسائی کے لنکس

شمالی بحرالکاہل میں ویل مچھلی کی آبادی تقریباََ ختم


شمالی بحرالکاہل میں ویل مچھلی کی آبادی تقریباََ ختم
شمالی بحرالکاہل میں ویل مچھلی کی آبادی تقریباََ ختم

ماحول کے تحفظ کے لیے سرگرم ِعمل برطانوی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی بحرالکاہل میں کسی زمانے میں ہزاروں کی تعداد میں پائی جانے والی مخصوص نسل کی ویل مچھلیوں کی آبادی آزادانہ اور غیرقانونی شکار کے باعث تقریباََ ختم ہو گئی ہے۔

اس ہفتے”رائل سوسائٹی بیالوجی لیٹرز“ میں شائع ہونے والی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس شمالی بحرالکاہل میں اس نسل کی اب صرف 30 ویل مچھلیاں باقی رہ گئی ہیں جن میں آٹھ مادہ مچھلیاں ہیں۔

رپورٹ میں اِس تشویش ناک صورت حال کی وجہ ویل مچھلی کے غیر قانونی شکار کو روکنے میں بین الاقوامی حکام کی ناکامی بتائی گئی ہے۔ شمالی بحرالکاہل میں پائی جانے والی ویل کی لمبائی 18 میٹر تک ہوتی ہے۔

حیاتیات کے ماہرین کے کہنا ہے کہ 1960 کی دہائی میں سویت یونین نے غیر قانونی طور پر اس ویل کا بے تحاشا شکار کیا جو اس کی نسل کو تقریباََ ختم کرنے کا باعث بنا۔

XS
SM
MD
LG