رسائی کے لنکس

امریکہ میں آباد ہر دس میں سے ایک سے زائد کا آبائی وطن یہ نہیں


امریکہ میں آباد چار کروڑ دس لاکھ تارکین وطن میں سے اکثریت کا تعلق پڑوسی ملک میکسیکو سے ہے۔

امریکہ میں آباد لوگوں میں ایک بڑی تعداد ایسے افراد کی ہے جو اس ملک میں پیدا نہیں ہوئے اور کہیں اور سے آکر اس ملک کو اپنا مسکن بنایا۔

ہوم لینڈ سکیورٹی کے 2102ء کے اعداد و شمار کو لے کر مرتب کی گئی ایک رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ میں بسنے والے ہر دس میں سے ایک سے زائد افراد کسی دوسرے ملک میں پیدا ہوئے۔

امریکہ میں آباد چار کروڑ دس لاکھ تارکین وطن میں سے اکثریت کا تعلق پڑوسی ملک میکسیکو سے ہے۔

2012ء تک دس لاکھ 31 ہزار 631 افراد جنہیں امریکہ میں قانونی طور پر مستقل رہائشی "گرین کارڈ ہولڈرز" کا درجہ حاصل ہوا ان میں ایک لاکھ 46 ہزار 406 کا تعلق بھی میکسیکو سے تھا۔

اسی طرح دیگر کئی ملکوں سے آکر یہاں بسنے والوں کی تعداد بھی اچھی خاصی ہے۔ بھارت میں پیدا ہونے والے افراد امریکہ کی انیس ریاستوں میں آباد ہیں۔

پانچ ریاستوں میں فلپائن سے تعلق رکھنے والوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے جب کہ دیگر پانچ میں میانمار کے باشندے بڑی تعداد میں قیام پذیر ہیں۔

میانمار، بھوٹان، عراق اور صومالیہ جیسے ملکوں سے آنے والے بیشتر افراد امریکہ میں سیاسی پناہ حاصل کر کے رہ رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG