رسائی کے لنکس

وہائٹ ہاؤس پہ فائرنگ کے واقعہ کا مشتبہ ملزم گرفتار


وہائٹ ہاؤس پہ فائرنگ کے واقعہ کا مشتبہ ملزم گرفتار
وہائٹ ہاؤس پہ فائرنگ کے واقعہ کا مشتبہ ملزم گرفتار

مشتبہ شخص کا نام آسکر ارٹیگا ہرنانڈز ہے جسے ریاست پنسلوینیا کے مقامی حکام نے ایک ہوٹل سے حراست میں لیا

امریکی حکام نے گزشتہ ہفتے'وہائٹ ہاؤس' پر ہونےوالی فائرنگ کی واردات کے مشتبہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

امریکی صدر اور دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیداران کی حفاظت پرمامور'سیکرٹ سروس' کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ 21 سالہ مشتبہ نوجوان کو مشرقی ریاست پنسلوینیا سے گرفتار کیا گیا۔

ایجنسی کے مطابق مشتبہ شخص کا نام آسکر ارٹیگا ہرنانڈز ہے جسے ریاست کے مقامی حکام نے ایک ہوٹل سے حراست میں لیا۔

اس سے قبل حکام نے کہا تھا کہ وہائٹ ہاؤس کو نشانہ بنانے والی ان دو گولیوں کےبارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں جن میں سے ایک گولی، حکام کے بقول، ایک بیرونی کھڑکی کو توڑتے ہوئے اندر لگے بلٹ پروف شیشے سے جا ٹکرائی تھی۔

'سیکرٹ سروس' کےاہلکار منگل کو برآمد ہونے والے ان چھروں کا تعلق 11 نومبر کو وہائٹ ہائوس کے نزدیک کی جانے والی مبینہ فائرنگ سے ہونے کے امکان کی بھی تفتیش کر رہے ہیں۔

فائرنگ کے وقت امریکی صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل وہائٹ ہاؤس میں موجود نہیں تھے۔

واشنگٹن پولیس نےح 11 نومبر کو پیش آنے والے فائرنگ کے اس واقعے سے تعلق کے شبہ میں ہرنانڈز کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہرنانڈز کی لاوارث حالت میں کھڑی گاڑی جمعہ کو وہائٹ ہاؤس کے نزدیک سے برآمد ہوئی تھی جس میں ایک ہتھیار بھی موجود تھا۔

ہسپانوی نژاد ہرنانڈز ماضی میں تین مختلف امریکی ریاستوں میں گرفتار رہ چکا ہے جب کہ حکام کے بقول اس کے جسم پر مختلف 'ٹیٹوز' نقش ہیں جن میں سے ایک، گردن پر نقش ٹیٹو پر "اسرائیل" تحریر ہے۔

XS
SM
MD
LG