رسائی کے لنکس

وینزویلا میں ووٹوں کی گنتی دوبارہ کی جائے: امریکہ


وہائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے موجودہ حالات میں فوری طور پر کسی نتیجے کا اعلان درست نہ ہوگا

وائیٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ وینزویلا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ضروری ہے تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ وینزویلا کے عوام ان انتخابات کے نتائج پر یقین رکھتے ہیں۔

وائیٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے موجودہ حالات میں فوری طور پر کسی نتیجے کا اعلان درست نہ ہوگا کیونکہ وینزویلا کے عوام ان انتخابات کا شفاف، واضح اور جمہوری نتیجہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

وینزویلا کے صدارتی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی کے بعد وینزویلا کے قائم مقام صدر نیکولیس مودورو معمولی فرق سے فاتح قرار پائے۔ نیکولیس مودورو کو وینزویلا کے سابق صدر ہوگو شاویز نے اپنا جانشین مقرر کیا تھا۔ نیکولیس مودورو نے انتخابات میں اپنے حریف ہینرک کیپریلز کو شکست دی جنہوں نے 50.7٪ ووٹ حاصل کیے۔

ہینرک کیپریلز نے انتخابات کے نتائج قبول کرنے سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ ووٹوں کی گنتی دوبارہ ہونی چاہیئے۔ انہوں نے نیکولیس مودورو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’’میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آج شکست نیکولیس مودورو کو ہوئی ہے۔ آپ اور آپ کی حکومت کو ہوئی ہے۔ ہم یہ نتائج اس وقت تک نہیں قبول کریں گے جب تک کہ ہر ووٹ کو علیحدہ علیحدہ دوبارہ نہیں گنا جاتا۔‘‘

دوسری جانب نیکولیس مودورو کے حامیوں نے ان کی جیت کا جشن منایا۔ پچاس سالہ نیکولیس مودورو سابق بس ڈرائیور ہیں اور وینزویلا کے سابق وزیر ِ خارجہ بھی رہ چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG